مسافر خاتون کو زیادتی کا نشانہ

لاہور :آن لائن ٹیکسی ڈرائیور نے مسافر خاتون کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا

ویب ڈیسک: لاہور میں آن لائن ٹیکسی ڈرائیور نے خاتون کو مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا،مقدمہ درج کرلیا گیا ۔
پولیس کے مطابق مقدمے میں کہا گیا ہے کہ آن لائن ٹیکسی ڈرائیور نے رائیڈ پوری ہونے پر متاثرہ خاتون اور سہیلی کو گھر پر اتارا۔
ایف آئی آر کے متن کے مطابق ٹیکسی ڈرائیور پانی پینے کے بہانے رکا اور خواتین کے پیچھے گھر میں داخل ہوگیا۔
متاثرہ خاتون نے الزام عائد کیا ملزم نے زیادتی کی اور فرار ہوگیا۔
پولیس نے بتایاکہ خاتون نے گاڑی کے نمبر کی نشاندہی کی ہے، ملزم کی گرفتاری کی کوششیں کی جارہی ہیں۔

مزید پڑھیں:  4رکنی بینچ آرٹیکل63 اے سے متعلق نظرثانی کیس نہیں سن سکتا