خیبرپختونخوا میں دہشتگردی کیخلاف جنگ

خیبرپختونخوا میں دہشتگردی کیخلاف جنگ، 2 ہزار سے زائد شہادتیں ہوئیں

ویب ڈیسک: خیبرپختونخوا میں دہشتگردی کیخلاف جنگ کے دوران 2 ہزار سے زائد شہادتیں ہوئیں۔ اس حوالے سے پولیس کی جانب سے جاری دستاویز میں بتایا گیا ہے کہ انسدادِ دہشت گردی جنگ کے دوران 2080 پولیس افسر و اہلکار جام شہادت نوش کر دئے۔
پولیس ذرائع کے مطابق خیبرپختونخوا میں دہشتگردی کیخلاف جنگ کے دوران پشاور میں سب سے زیادہ 367 افسر اور اہلکار شہید ہوئے۔
خیبرپختونخوا میں دہشتگردی واقعات کے دوران شہادتوں کے حوالے سے محکمہ پولیس نے رپورٹ جاری کی ہے، اس رپورٹ میں فراہم کردہ اعداد و شمار کے مطابق بنوں میں 239، ڈیرہ اسماعیل خان میں 234، مردان 121 اور سوات میں 104 افسران اور اہلکار شہید ہوئے۔
صوبہ میں ہونیوالی دہشتگردی کیخلاف کارروائیوں میں ایلیٹ فورس کے 111 اہلکاروں نے بھی جامِ شہادت نوش کیا۔
پولیس رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ضلع کرم میں ایک پولیس اہلکار، تورغر اور کوہستان میں 2 ، 2 جبکہ ضلع مہمند میں اب تک 4 پولیس اہلکار شہید ہو چکے ہیں۔
یاد رہے کہ پولیس شہدا کی یاد میں پشاور سمیت خیبر پختونخوا بھر میں کل 4 اگست کو خصوصی تقریبات منعقد کی جائیں گی۔

مزید پڑھیں:  حزب اللہ کے ساتھ جھڑپ میں 8اسرائیلی فوجی ہلاک