جوڈیشل کمیشن کے قیام کا خط

9 مئی واقعات، جوڈیشل کمیشن کے قیام کا خط عدالت کو موصول

ویب ڈیسک: 9 مئی کے واقعات پر تحقیقات کے حوالے سے صوبائی حکومت کی جانب سے کوششیں‌رنگ دکھانے لگیں، خیبر پختونںوا حکومت کی جانب سے جوڈیشل کمیشن کے قیام کا خط پشاور ہائیکورٹ کو موصول ہو گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق ایڈووکیٹ جنرل کی جانب سے پشاور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اشتیاق ابراہیم کو ارسال کردہ خط میں جوڈیشل کمیشن کیلئے جج مقرر کرنے کی درخواست کی گئی تھی۔
انہوں نے بتایا کہ 9 مئی کے واقعات سے متعلق جوڈیشل کمیشن کیلئے چیف جسٹس کو سمری بھیجی گئی ہے جس میں‌چیف جسٹس سے اس کمیشن کیلئے ناموں کا اعلان کرنے کی استدعا کی گئی ہے.
انہوں نے کہا کہ کمیشن کا سربراہ پشاور ہائی کورٹ کا کوئی جج ہوگا۔ صوبائی حکومت کے خط پر مشاورت کا بھی عندیہ دیا گیا ہے۔
یاد رہے کہ صوبائی کابینہ نے 27 جون کو 9 مئی کے واقعات کی تحقیقات کے لیے جوڈیشل کمیشن کی منظوری دی تھی۔ اب ان کی جانب سے بھیجا گیا جوڈیشل کمیشن کے قیام کا خط پشاور ہائی کورٹ کو موصول ہو گیا ہے.
صوبائی وزیرِ قانون آفتاب عالم نے تصدیق کرتے ہوئے کہا تھا کہ عدالت کو سمری ارسال کرنے سے متعلق کابینہ پہلے ہی منظوری دے چکی تھی۔

مزید پڑھیں:  پولیو کے مزید2 کیس رپورٹ ، رواں سال تعداد 26 ہوگئی