کمیلا ہیرس کو پارٹی رہنماؤں

صدارتی انتخاب، کمیلا ہیرس کو پارٹی رہنماؤں کی مطلوبہ حمایت حاصل

ویب ڈیسک: امریکی صدارتی انتخاب کے سلسلے میں کمیلا ہیرس کو پارٹی رہنماؤں کی مطلوبہ حمایت حاصل ہو گئی ہے۔
کمیلا ہیرس نے ڈیموکریٹ پارٹی کا صدارتی امیدوار بننے کیلئے درکار پارٹی رہنماؤں کی مطلوبہ تعداد کی حمایت حاصل کرلی۔
مطلوبہ حمایت حاصل کرنے کے بعد کمیلا ہیرس امریکا کی 250 برس کی تاریخ میں بڑے پلیٹ فارم سے صدارتی الیکشن لڑنے والی پہلی غیر سفید فام خاتون بن گئی ہیں۔
اس دوران اگر کمیلا ہیرس صدارتی انتخاب اگر جیت جاتی ہیں تو امریکا کی پہلی غیرسفید فام صدر بن جائینگی۔
کمیلا ہیرس کو باضابطہ ڈیموکریٹ صدارتی امیدوار اگلے ہفتے نامزد کیا جائےگا تاہم ڈیموکریٹ پارٹی کے مطابق نائب صدر نے ڈیموکریٹک نیشنل کنونشن کے 3 ہزار 923 ڈیلی گیٹس کی حمایت حاصل کرلی ہے جس سے وہ ڈیمو کریٹ پارٹی کی صدارتی امیدواربننے کی اہل ہوگئی ہیں۔
کمیلا ہیرس نے خطاب میں کہا ہے کہ انہیں ڈیموکریٹ صدارتی امیدوار کی حیثیت سے فرضی نامزدگی پر فخر ہے اور وہ حمایت کرنے پر ڈیلی گیٹس اور حامیوں کی شکرگزارہیں۔
تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ کمیلا ہیرس 2020ء کے پرائمری الیکشن کے مقابلے میں اس بار خود کو ایک مختلف امیدوار کے طور پر پیش کر رہی ہیں، جبکہ دوسری جانب انہوں نے انتخابی مہم کیلئے نئے مشیروں کی خدمات بھی حاصل کرلی۔
یاد رہے کہ نومبر میں ہونے والے امریکی صدارتی انتخاب میں کمیلا ہیرس کا مقابلہ ری پبلکن صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ سے ہوگا۔ اس موقع پر کمیلا ہیرس کو پارٹی رہنماؤں کی حمایت حاصل ہو گئی ہے جس کے بعد اب وہ زیادہ مستعدی سے مہم میں‌ حصہ لے سکیں گی.
اس سے قبل امریکی صدر جوبائیڈن صدارتی انتخاب سے الگ ہو گئے تھے ان پر جہاں‌پارٹی قائدین کی جانب سے دباو تھا وہیں انہیں دیگر جماعتوں کی جانب سے آئندہ انتخاب کیلئے فٹ قرار نہیں دیاجا رہا تھا اس لئے ان کی جگہ کمیلا ہیرس کا انتخاب کر کے انہیں‌آگے آنے کا موقع دیا گیاہے.

مزید پڑھیں:  جنوبی وزیرستان میں نوجوان کی ذبح شدہ نعش برآمد