منافع بخش سمیت دیگر 24 اداروں

منافع بخش سمیت دیگر 24 اداروں کی نجکاری کی منظوری

ویب ڈیسک: وفاقی کابینہ نے منافع بخش سمیت دیگر 24 اداروں کی نجکاری کی منظوری دیدی۔
اس حوالے سے کابینہ کی نجکاری کمیٹی برائے ملکیتی ادارے کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ منافع بخش سمیت دیگر 24 اداروں کی نجکاری کی منظوری دے دی گئی ہے۔
نجکاری کمیشن کے مطابق حکومت نجکاری سے تجارتی معاملات میں وفاق کا عمل دخل کم کرے گی جبکہ اس کے ساتھ ہی صرف سٹریٹیجک اور ضروری ایس او ایز تک وفاق کو محدود کر دیا جائیگا۔
نجکاری کمیشن کی رپورٹ کے مطابق نجکاری ان اداروں کی بھی زیرغور ہے جو منافع بخش ادارے ہیں، اس سلسلے میں کمیٹی حکومتی ملکیتی اداوں کی درجہ بندی کے مشن پر گامزن ہے۔
جاری اعلامیے کے مطابق فیصلہ کیا گیا ہے کہ سٹرٹیجیک کے علاوہ دیگر ایس او ایز کو سی سی او پی کے سامنے رکھا جائے گا۔
ذرائع نے بتایا ہے کہ جن اداروں کی نجکاری کی جائے گی ان میں 8 بجلی کی تقسیم کار کمپنیاں بھی شامل ہیں، اس کے علاوہ جام شورو جنریشن کمپنی، پاکستان ٹیکسٹائل کمپنی، سٹیٹ انجیئرنگ کارپوریشن اور ٹیلی فون انڈسٹری شامل ہیں۔
یاد رہے کہ اب کی بار غیر منافع بخش اداروں کے ساتھ ساتھ منافع بخش اداروں کی نجکاری بھِ زیرغور ہے۔

مزید پڑھیں:  ایران نے اسرائیل پر حملے میں ممکنہ طور پر شہاب 3 میزائل استعمال کیے