ہنیہ کا خون رائیگاں نہیں جائیگا

شہید اسماعیل ہنیہ کا خون رائیگاں نہیں جائیگا، مولانا فضل الرحمان

ویب ڈیسک: جے یوآئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کی حماس رہنما خالد مشعل سے ملاقات ہوئی، اس دوران انہوں نے اسماعیل ہنیہ کی شہادت پر اظہارتعزیت کرتے ہوئے کہا کہ شہید اسماعیل ہنیہ کا خون رائیگاں نہیں جائیگا۔
انہوں نے شہدائےغزہ کے لئے فاتحہ خوانی کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ روز ملک بھر میں اسماعیل ہنیہ کی شہادت پر اسرائیل کے خلاف بھرپور مظاہرے کئے گئے۔
انہوں نے کہا کہ ملک بھر کی اسمبلیوں میں اس حوالے سے قراردادیں پاس کی گئیں اور فاتحہ خوانی اور غائبانہ نماز جنازہ بھی ادا کئے گئے۔
مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ حماس سربراہ شہید اسماعیل ہنیہ کا خون رائیگاں نہیں جائیگا، مرحوم کی شہادت سے فلسطین کی جدوجہد آزادی کو تقویت ملے گی۔
سربراہ جے یو آئی نے مزید کہا کہ شہید اسماعیل ہانیہ کی شہادت پر پورا عالم اسلام افسردہ ہے۔
ان کا جذباتی انداز میں کہنا تھا کہ مسجد اقصیٰ کو صیہونی غاصبوں سے آزاد کرانا ہر مسلمان پر فرض ہے، فلسطینی عوام اورامت مسلمہ کسی صورت مسجد اقصیٰ اور فلسطین کی آزادی سے دستبردار نہیں ہو گی۔ جے یوآئی اور پوری پاکستانی قوم فلسطینیوں کی جدوجہد آزادی میں ان کے شانہ بشانہ ہیں۔
یاد رہے کہ حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ کو چند روز قبل ایران میں‌شہید کیا گیا تھا.

مزید پڑھیں:  جوبائیڈن انتظامیہ مشرق وسطیٰ میں کشیدگی کی ذمہ دار ہے، ٹرمپ