5 پاکستانی کھلاڑیوں کا پیرس اولمپکس

5 پاکستانی کھلاڑیوں کا پیرس اولمپکس میں سفر اختتام پذیر

ویب ڈیسک: اولمپک گیمز 2024 کے سنسنی خیز مقابلوں کا سلسلہ جاری ہے، چائنا سرفہرست جبکہ امریکی ٹیم نے دوسری پوزیشن پر قبضہ جما لیا ہے، آسٹریلین، فنچ اور رشین کھلاڑی بھی جم کر کارکردگی دکھا رہے ہیں، تاہم اس دوران 5 پاکستانی کھلاڑیوں کا پیرس اولمپکس میں سفر اختتام پذیر ہو گیا۔
ذرائع کے مطابق پاکستانی دستے کے 7 میں سے 5 کھلاڑیوں کا پیرس اولمپکس میں سفر اختتام کو پہنچ گیا، 100 میٹر دوڑ میں پاکستانی خاتون ایتھلیٹ فائقہ ریاض نے حصہ لیا لیکن وہ چھٹے نمبر پر رہیں۔
پیرس اولمپکس سے باہر ہونے والی دوسری پاکستانی خاتون ایتھلیٹس کشمالہ طلعت تھیں جنہوں نے 25 میٹر ایئر پسٹل ایونٹ کے کوالیفیکشن میں حصہ لیا لیکن 40 شوٹرز میں سے 22ویں نمبر پر رہیں۔
ان کے علاوہ پاکستان کے 2 سوئمرز اور ایک شوٹر گلفام جوزف پہلے ہی ایونٹ سے باہر ہو چکے ہیں۔
اب 7 میں سے 5 پاکستانی کھلاڑیوں کے آوٹ ہونے پر صرف شوٹر غلام بشیر اور ارشد ندیم سے امیدیں باقی ہیں۔
خیال کیا جا رہا تھا کہ پاکستانی ٹیم میں شامل کھلاڑیوں میں سے کوئی بھی ایک میڈل لے پائے گا لیکن ایسا نہ ہو سکا۔

مزید پڑھیں:  4رکنی بینچ آرٹیکل63 اے سے متعلق نظرثانی کیس نہیں سن سکتا