ٹرک کھائی میں

کوہاٹ :ٹرک کھائی میں گرنے سے ایک شخص جاں بحق ،دوشدید زخمی

ویب ڈیسک: کوہاٹ میں بھوسے سے بھرا ٹرک کھائی میں جا گرا جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ دوشدید زخمی ہو گئے ۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق واقعہ غاخی کوتل روڈ پر پیش آیا جہاں بریک فیل ہونے کے باعث بھوسے سے بھرا ٹرک گہری کھائی میں جا گری جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ دو زخمی ہو گئے ۔
اطلاع ملنے پر ریسکیو اہلکاروں نے جاں بحق شخص کی نعش اور زخمیوں کو فوری طورپر ہسپتال منتقل کیا ۔
حادثے میں جاں بحق ہونے والے کی شناخت احسان اللہ ولد مرزل کے نام سے ہوئی جبکہ زخمیوں میں رضا خان ولد نورشلی اور ابرار ولد قمور خان شامل ہیں
حادثے کا شکار ہونے والے تینوں افراد کا تعلق لکی مروت سے سے ہے ۔

مزید پڑھیں:  کملا ہیرس اسرائیل کی حمایت کرنے گئیں، ایران کیخلاف کارروائی کا عندیہ