چارسدہ مکان منہدم

چارسدہ :مکان منہدم ہونے سے خاتون جاں بحق ،ایک شخص زخمی

ویب ڈیسک: چارسدہ میں مکان منہدم ہونے سے خاتون جاں بحق جبکہ ایک شخص زخمی ہو گیا ۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق واقعہ عمر زئی چیندرو ڈاگ میں پیش آیا جہاں مکان اچانک منہدم ہو گیا جس کے باعث ایک خاتون موقع پر جاں بحق جبکہ ایک شخص شدید زخمی ہو گیا ۔
اطلاع ملنے پر ریسکیو ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر جاں بحق خاتون کی نعش اور زخمی کو ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کردیا۔
جاں بحق خاتون کی شناخت جنت بی بی عمر 60سال کے نام سے ہوئی جبکہ زخمی شخص کا نام محمد عمر عمر 65بتائی جارہی ہے ۔

مزید پڑھیں:  اسرائیل نے اقوام متحدہ سربراہ کو ناپسندیدہ قرار دیدیا ،ملک داخلے پر پابندی