خیبرپختونخوا حکومت سے متعلق شکایات

خیبرپختونخوا حکومت سے متعلق شکایات پر تحقیقاتی کمیٹی قائم

ویب ڈیسک: خیبرپختونخوا حکومت کی گورننس سے متعلق شکایات پر بانی پی ٹی آئی عمران خان نے تین رکنی تحقفیقاتی کمیٹی قائم کردی ہے ۔
مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر محمدعلی سیف نے اس حوالے سے بتایا کہ عمران خان کے احکامات پر بدعنوانی اور گورننس سے متعلق کمیٹی قائم کردی گئی ہے جس میں سابق گورنر شاہ فرمان، معاون خصوصی مصدق عباسی اور قاضی انور شامل ہیں۔
تین رکنی کمیٹی وزراء اور انتظامی سیکرٹریز کے حوالے سے الزامات کی تحقیقات کرے گی۔
انہوں نے کہاکہ کمیٹی ارکان کو بانی پی ٹی آئی عمران خان نے خود نامزد کیا ہے، کمیٹی صوبائی حکومت کی کارکردگی پر نظر رکھے گی اور تمام محکموں کی مانیٹرنگ بھی کرے گی۔
بیرسٹر سیف کا مزید کہنا تھا کہ کمیٹی وزرا اور انتظامی سیکرٹریز کے حوالے سے الزمات کی تحقیقات کرے گی، الزام ثابت ہونے پر متعلق وزیریا انتظامی افسران کے خلاف کارروائی ہوگی۔
واضح رہے گزشتہ دنوں صوبائی وزیر شکیل خان نے بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی تھی، شکیل خان نے بانی پی ٹی آئی کو مختلف محکموں میں بدعنوانی کی شکایت کی تھی۔

مزید پڑھیں:  پولیس چالان، ٹول ٹیکسز میں اضافے کیخلاف ٹرانسپورٹرز سراپا احتجاج