بہادر شہدا پر فخر

پوری قوم کو اپنے بہادر شہدا پر فخر ہے،صدر ملکت

ویب ڈیسک: صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پولیس کے شہدا نے گراں قدر خدمات انجام دیں پوری قوم کو اپنے بہادر شہدا پر فخر ہے۔
یوم شہدائے پولیس کے موقع پر اپنے پیغام میں صدر مملکت کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کے خلاف کامیابی میں پولیس فورس کا نمایاں کردار ہے، پولیس شہدا کو خدمات اور قربانیوں پر سلام پیش کرتا ہوں۔
شہدا کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے صدر مملکت نے کہا کہ قوم کے لیے جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے پولیس کے اہلکاروں کی بے مثال جرات اور قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پولیس کے شہدا نے گراں قدر خدمات انجام دی، پوری قوم کو اپنے بہادر شہدا پر فخر ہے۔ پولیس نے دہشت گردوں اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف فرنٹ لائن پر لڑتے ہوئے جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔
صدر مملکت نے کہا کہ پولیس کے جوان ملک کے مختلف حصوں میں سماج دشمن عناصر اور دہشت گردوں کے خلاف لڑتے ہوئے جانوں کا نذرانہ پیش کر رہے ہیں۔

مزید پڑھیں:  جعلی راج کماری مریم نواز اتنا ظلم کریں کہ کل برداشت بھی کرسکیں، بیرسٹرسیف