پولیس کی قربانیاں لازوال

دہشت گردی کے خلاف پولیس کی قربانیاں لازوال ہیں،وزیراعظم

ویب ڈیسک: وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پولیس کی قربانیاں لازوال ہیں ،شہدا پولیس قوم کا فخر ، سلام پیش کرتے ہیں۔
یوم شہدائے پولیس کے موقع پر جاری اپنے پیغام میں وزیراعظم نے پولیس شہداء کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ آج پولیس کے بہادر افسران واہلکاروں کی جرات و بہادری کو یاد کرنے کا دن ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے پولیس اہلکاروں کی قربانیاں لازوال ہیں۔
دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پولیس نے ہر اول دستے کے طور پر ذمہ داریاں نبھائیں۔
انہوں نے کہا کہ پولیس اہلکاروں نے ہمیشہ جانوں کا نذرانہ دے کر قوم کا مستقبل محفوظ اور روشن بنایا۔
وزیراعظم نے مزید کہا کہ شہدا پولیس قوم کا فخر ہیں، سلام پیش کرتے ہیں شہید افسران اور اہلکاروں کے خاندانوں کا خیال رکھنا حکومت کی ذمہ داری ہے۔
اس موقع پر وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے بھی اپنے پیغام میں کہا کہ پولیس کے تمام شہدا کی عظیم قربانیوں کو سلام پیش کرتے ہیں۔

مزید پڑھیں:  ایران نے اسرائیل پر حملے میں ممکنہ طور پر شہاب 3 میزائل استعمال کیے