سٹاک مارکیٹ میں مندی

سٹاک مارکیٹ میں مندی ،انڈیکس میں 73پوائنٹس کی کمی

ویب ڈیسک: کاروباری ہفتے کے آغاز پر اسٹاک ایکسچینج میں مندی کا رجحان ،100انڈیکس میں 73پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی ، جس کے بعد انڈیکس 78ہزار 158پوائنٹس پر ٹریڈ کرتے دیکھا گیا۔
گزشتہ کاروباری ہفتے کے آخری دن انڈیکس 78 ہزار 231 پوائنٹس پر بند ہوا تھا ۔
بازار میں 44 کروڑ شیئرز کے سودے ہوئے تھے جبکہ مارکیٹ کیپٹلائزیشن 29 ارب روپے بڑھ کر 10 ہزار 373 ارب روپے رہی تھی۔
دوسری جانب کاروباری ہفتے کے پہلے روز کاروبار کے آغاز پر انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت 278 روپے 50 پیسے کی سطح پر برقرار رہی جس کے باعث روپے کی قدر میں استحکام رہا۔

مزید پڑھیں:  اسرائیلی دارالحکومت تل ابیب میں فائرنگ ،8افراد ہلاک