گلگت بلتستان طغیانی

گلگت بلتستان میں گلیشیئرز پگھلنے سے طغیانی،ہوٹل بہہ گیا

ویب ڈیسک: گلگت میں گرمی اور ہیٹ ویو کے باعث گلیشیئرز پگھلنے اور جھیلیں پھٹنے سے طغیانی آگئی ہے ۔
گلیشیئر پگھلنے کے نتیجے میں جگلوٹ گورو کے نالے میں شدید طغیانی آگئی جس کے بعد ٹورسٹ ہوٹل سیلابی ریلے میں بہہ گیا۔
گلگت کے نواحی قصبے رحیم آباد کے نالے میں بھی سیلاب آیا جس کے نتیجے میں نشیبی علاقہ زیر آب آگیا۔
سیلابی صورتحال کے باعث سینکڑوں کینال زیرکاشت اراضی اور کئی باغات اورگھروں میں پانی داخل ہوگیا جس سے عوام کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

مزید پڑھیں:  مہنگائی اپنے پورے عروج پر ، حکومتی دعوے دھرے رہ گئے