اساتذہ کی اپ گریڈیشن واپس

مالی بحران :خیبر پختونخوا میں اساتذہ اپ گریڈیشن کی منظوری واپس لینے کی تیاری

ویب ڈیسک: خیبر پختونخوا حکومت نے مالی بحران کے باعث اساتذہ کی اپگریڈیشن کی منظوری واپس لینے کی تیاری کرلی ہے ۔
ذرائع کے مطابق خیبرپختونخوا میں مالی بحران شدت اختیار کر گئے جس کے بعد حکومت نے اساتذہ کی اپگریڈیشن پر یوٹرن لے لیا۔
محکمہ خزانہ نے پی ٹی آئی کی سابق دور حکومت میں دی جانی والی اپگریڈیشن کی منظوری پر اعتراض لگا کر سمری واپس کردی۔
دستاویز کے مطابق گزشتہ دورمیں 1لاکھ سے زائد اساتذہ کی ترقی کا فیصلہ کیا گیا تھا، پرائمری سکول ٹیچرزکوگریڈ12سے14 میں ترقی دینا تھا۔
علاوہ ازیں سینئرپرائمری ٹیچر کو 14 سے گریڈ 15 میں ترقی دینی تھی۔
واضح رہے کہ اساتذہ اپگریڈیشن سے سالانہ 36 ارب کا اضافی بوجھ بڑھ جائے گا۔
دستاویز کے مطابق محکمہ خزانہ نیاعتراض لگا کرسمری منسوخ کرنے کی درخواست دے دی۔
ادھر فیصلے کے خلاف اساتذہ تنظیموں نے احتجاج کا عندیہ دے دیا۔

مزید پڑھیں:  ملکی ترقی کا سفر جہاں رکا تھا، وہیں سے شروع ہو چکا، شہباز شریف