عبوری حکومت بنانے کا اعلان

بنگلہ دیشی آرمی چیف کاملک میں عبوری حکومت بنانے کا اعلان

ویب ڈیسک: بنگلہ دیشی آرمی چیف نے ملک میں عبوری حکومت بنانے کا اعلان کرتے ہوئے عوام سے پر امن رہنے کی اپیل کی ہے ۔
وزیراعظم شیخ حسینہ واجد کے مستعفی ہونے کے بعد آرمی چیف وقار الزماں نے قوم سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک کو مخلوط حکومت کے ذریعے چلایا جائے گا ۔
انہوں نے کہا کہ بنگلہ دیش کے تمام فیصلے فوج کرے گی، عوام کو یقین دلاتا ہوں کہ تمام مطالبات پورے کیے جائیں گے ۔
جنرل وقار الزماں نے کہا کہ ملک میں کرفیو یا ایمرجنسی کی کوئی ضرورت نہیں اور آج رات تک مسائل کا حل تلاش کرلیں گے۔
بنگلہ دیشی آرمی چیف نے عوام سے پرامن رہنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک میں امن واپس لائیں گے ۔
انہوں نے مزید کہا کہ عوام مظاہروں سے دور رہیں، احتجاج کے دوران ہونے والی ہلاکتوں کی تحقیقات کریں گے۔
خبر ایجنسی کے مطابق بنگلہ دیشی آرمی چیف سیاسی جماعتوں سے مذاکرات کیے ، بنگلہ دیش نیشنلسٹ پارٹی(بی این پی) سمیت بڑی سیاسی جماعتوں سے بات چیت کی گئی۔

مزید پڑھیں:  102ارب ریونیو، موٹروے اور ہائی ویز پر ٹول ٹیکس بڑھا دیا گیا