کرک میں شہید پولیس آفیسر

کرک میں شہید پولیس آفیسر کی نماز جنازہ ادا

ویب ڈیسک: کرک میں شہید پولیس آفیسر آفیسر کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی۔ ذرائع کے مطابق سرکی لواغر چھاپے میں شہید ہونے والے ایس ایچ او طارق کی نماز جنازہ پولیس لائنز ادا کردی گئی۔
نماز جنازہ میں ڈسٹرکٹ پولیس افیسر خانخیل خان سمیت دیگر افسران اور علاقائی مشران سمیت عوام نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔
کرک میں شہید پولیس آفیسر کی نماز جنازہ ادا کرنے کے بعد ان کی میت ابائی ضلع ہنگو روانہ کر دی گئی۔
یاد رہے کہ پولیس کے مسلسل سرچ اپریشن کے باوجود تاحال کوئی گرفتاری عمل میں نہیں لائِی جا سکی۔

مزید پڑھیں:  وزارت خزانہ کا مقامی بینک سے مہنگا قرضہ نہ لینے کا فیصلہ