مشتعل بنگالی ہجوم رہنما عوامی لیگ

مشتعل بنگالی ہجوم رہنما عوامی لیگ کے ہوٹل پر چڑھ دوڑے، 24 ہلاکتیں

ویب ڈیسک: مشتعل بنگالی ہجوم عوامی لیگ رہنما کے ہوٹل پر چڑھ دوڑے اور اسے آگ لگا دی اس دوران 24 افراد ہلاک ہو گئے۔
بنگلادیشی میڈیا کے مطابق مشتعل مظاہرین نے عوامی لیگ جیسور شہر کے زابیر انٹرنیشنل ہوٹل کو آگ لگا دی جس کے نتیجے میں 24 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔
اس حوالے سے بتایا گیا ہے کہ ریسکیو حکام نے بتایا کہ ہوٹل میں آتشزدگی کی اطلاع کل 4 بجے ملی اور فائر حکام 12 گھنٹے بعد آگ پر قابو پانے میں کامیاب ہوئے۔
ان کی اس سست کارروائی پر اس دوران بیشتر افراد دم گھٹنے سے چل بسے جن کی لاشیں ہوٹل کی مختلف منزلوں سے ملیں۔
بنگلادیشی ذرائع ابلاغ کے مطابق فائر فائٹر حکام ہجوم کی مزاحمت کی وجہ سے کافی دیر تک آگ بجھانے کا کام شروع نہ کرسکے۔ اس لئے دیر سے کام شروع کرنے پر ہلاکتیں ہوئیں۔

مزید پڑھیں:  پی ٹی ایم کیمپ پر پولیس کارروائی،خیبرپختونخواحکومت نےملبہ وفاق پرڈال دیا