اداروں پرحملہ

اداروں پرحملہ نہیں ہوناچاہئے، وزیر دفاع خواجہ آصف

ویب ڈیسک: وزیردفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ اداروں پرحملہ نہیں ہوناچاہیے، آئینی حدود سے تجاوز ہوگا تو پھرجمہوریت کمزور ہوگی ،اعتراضات کے باوجود جمہوریت آمریت سے بہتر ہے۔
قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے وزیردفاع خواجہ آصف نے کہا کہ آئین پارلیمنٹ کو جو طاقت دیتا ہے وہ کسی دوسرے ادارے کے پاس نہیں، تاریخ دیکھ لیں کوئی بھی اسمبلی قانونی اور آئینی طریقے سے رخصت نہیں ہوئی۔
انہوں نے کہا کہ 2008کے بعد جب الیکشن ہوئے ان پر پارٹیوں کو اعتراضات تھے ، 2018 میں ہمیں اعتراض تھے ہم جواب دیتے تھے، اختلافات اپنی جگہ صحیح ہوں یا غلط ہوں۔
خواجہ آصف نے مزید کہا کہ ایوان کو کمزور کرنے کی بجائے مضبوط کرنے کی ضرورت ہے ، پارلیمنٹ قانون بناتی ہے،دوسرے ادارے تشریح کرتے ہیں۔
ویزیر دفاع کا کہنا تھا کہ اعتراض الگ چیز،سسٹم پرسوالیہ نشان نہ لگائیں، سپورٹ نہیں کرسکتے تو نفی بھی نہ کی جائے، اداروں پرحملہ نہیں ہوناچاہیے، آئینی حدود سے تجاوز ہوگا تو پھرجمہوریت کمزور ہوگی۔
وزیردفاع نے کہا کہ غزہ میں اسرائیلی بربریت کا سلسلہ جاری ہے، غزہ میں صرف 8سے10 ماہ میں 40ہزار لوگ شہید ہوئے، پاکستان فلسطین کیحوالیسیاپنیاصولی مقف پرقائم ہے۔

مزید پڑھیں:  جوبائیڈن انتظامیہ مشرق وسطیٰ میں کشیدگی کی ذمہ دار ہے، ٹرمپ