download 64

وزیر اعظم کی ہدایت پر گندم و آٹے کی قیمتوں کے لیے سینیئر وزیر عبدالعلیم خان کی زیر صدارت اجلاس

اسلام آباد:  سینیئر وزیر پنجاب عبدالعلیم خان گندم کی قیمتوں میں استحکام کیلئے کسی اقدام سے گریز نہیں کریں گے ، 5 لاکھ ٹن گندم فوری درآمد ہوئی تو قیمتیں نیچے آ جائیں گی، وزیر اعظم نے گندم کی امپورٹ کے لیے تمام رکاوٹیں ختم کر دی ہیں ،

فیڈرل گورنمنٹ کی ڈیوٹی معاف، پرائیویٹ سیکٹر جتنی چاہے گندم منگوا سکتا ہے ، محکمہ خوراک گندم و آٹے کی قیمتوں کے لیے فوری نئی سفارشات تیار کرے ،  آٹے پر سبسڈی ٹارگٹڈ کرنے کے لیے طریقہ کار بدلنا ہوگا ،  ہر ایک کو  آٹے پرسبسڈی دینا جائز بات نہیں ،

مزید پڑھیں:  عدالتی نظام درست کرنے کیلئے ملک میں آئینی عدالت ناگزیر ہے: بلاول

 احساس پروگرام کے ڈیٹا یا یوٹیلیٹی سٹورز کو استعمال میں لا سکتے ہیں ، حکومت ذخیرہ اندوزوں کو کسی صورت من مانی نہیں کرنے دے گی ، پیداوار کے مطابق ابھی 50 لاکھ ٹن گندم مارکیٹ میں ہے ،  ڈیمانڈ اینڈ سپلائی کے ایشو کے باعث قیمتوں میں اتار چڑھاؤ آتا ہے ،  اجلاس میں وزیر صنعت میاں اسلم اقبال و چیف سیکرٹری پنجاب کی شرکت، سیکرٹری فوڈ کی پنجاب میں گندم و آٹے کی صورتحال اور قیمتوں پر تفصیلی بریفنگ۔

مزید پڑھیں:  ینگ ڈاکٹرز نے تنخواہوں میں اضافے سمیت کرپشن تحقیقات کا مطالبہ کر دیا