ایمل ولی کو صدر نامزد نہ

ایمل ولی کو صدر نامزد نہ کرنے پر اے این پی کا عدالت جانے کا فیصلہ

ویب ڈیسک: ایمل ولی کو صدر نامزد نہ کرنے پر اے این پی کی جانب سے الیکشن کمیشن کیخلاف عدالت جانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن نے رجسٹرڈ سیاسی جماعتوں کی نئی اپ ڈیٹڈ فہرست جاری کر دی ہے جس کے مطابق ملک میں 166 سیاسی جماعتیں رجسٹرڈ ہیں۔
اس فہرست میں اے این پی کی صدارت میں‌ایمل ولی خان کی جگہ اسفندیار ولی خان کا نام درج ہے، اس لئے پارٹی نے الیکشن کمیشن کیخلاف عدالت جانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔
ترجمان عوامی نیشنل پارٹی انجینئر احسان اللہ خان کا کہنا ہے کہ ایمل ولی کو صدر نامزد نہ کرنے پر عدالت جائیں گے، انہوں نے واضح کیا کہ انٹرا پارٹی انتخابات میں ایمل ولی صدر منتخب ہوئے ہیں۔
پارٹی ترجمان کا کہنا ہے کہ اس فیصلے سے ایسے لگتا ہے کہ الیکشن کمیشن پر ایسا کرنے کیلئے دباؤ ہے، اس حوالے سے ہم الیکشن کمیشن کو اپنی طرف سے تمام مطلوبہ دستاویز فراہم کر چکے ہیں۔
یاد رہے کہ الیکشن کمیشن کی جانب سے ملک بھر کی رجسٹرڈ سیاسی جماعتوں کی نئی اپ ڈیٹڈ فہرست جاری کر دی ہے جس کے مطابق 166 سیاسی جماعتیں ملک بھر میں رجسٹرڈ ہیں۔
ای سی پی کی حالیہ فہرست میں اب بھی اسفند یار ولی خان کا نام بطور صدر عوامی نیشنل پارٹی کے موجود ہے۔

مزید پڑھیں:  نیپال میں شدید بارش اورسیلاب ،170سے زائد افراد ہلاک، سینکڑوں لاپتہ