روزہ کتنی عمر میں فرض ہوتا ہے؟

سوال
روزہ کتنی عمرمیں فرض ہو جاتا ہے؟

جواب
نماز اور روزہ دونوں بلوغت کے بعد فرض ہوجاتے ہیں۔بلوغت یہ ہےکہ لڑکے کو احتلام یا انزال ہوجائے اور لڑکی کو حیض آجائے یا وہ حاملہ ہوجائے،اگرپندرہ سال سے کم عمر میں ان علامات میں سے کوئی علامت بھی ظاہر ہوجائے تو نماز ، روزہ فرض ہوجائیں گے، ورنہ پندرہ سال کی عمر میں دونوں بالغ سمجھیں جائیں گے،اور نماز پڑھنا،روزے رکھنافرض ہوگا۔فقط واللہ اعلم
________________________________________
فتوی نمبر : 143908201126
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن

مزید پڑھیں:  نئےاسلامی سال کی دعا