غیر ملکی کوہ پیماؤں کو بچانے

غیر ملکی کوہ پیماؤں کو بچانے کیلئے پاک فوج کا ریسکیو آپریشن کامیاب

ویب ڈیسک: غیر ملکی کوہ پیماؤں کو بچانے کیلئے پاک فوج نے ریسکیو آپریشن کیا۔ تفصیلات کے مطابق پاک آرمی نے گلگت بلتستان میں 7 کوہ پیماؤں کو بچانے کے لیے کامیاب ریسکیو آپریشن کیا اور انہیں ریسکیو کر لیا۔
پاک فوج نے جن 7 غیر ملکی کوہ پیماؤں کو ریسکیو کیا ان میں 3 روسی اور 4 پاکستانی کوہ پیما شامل تھے، ان کوہ پیماوں کو 20 ہزار 100 فٹ کی بلندی سے ریسکیو کیا گیا۔
اس حوالے سے بتایا گیا ہے کہ یہ کوہ پیما ہائی ایلٹیٹیوڈ سکنز کی وجہ سے مشکل میں تھے جس پر پاک آرمی سے ریسکیو کی اپیل کی گئی۔
ذرائع کے مطابق ریسکیو کی اپیل کے نتیجے میں فوری کارروائی کرتے ہوئے پاک آرمی ہیلی کاپٹر نے تمام کوہ پیماؤں کو محفوظ طریقے سے نکال لیا، جس پر تمام کوہ پیماؤں نے پاک آرمی کا شکریہ ادا کیا۔
یاد رہے کہ غیر ملکی کوہ پیماؤں کو بچانے کیلئے پاک فوج نے کامیاب ریسکیو ٓآپریشن کیا۔

مزید پڑھیں:  سوات میں چیک پوسٹ حملہ ،ایک پولیس اہلکار زخمی