طالبان حکومت کی تردید

طالبان حکومت نے افغانستان میں ٹی ٹی پی کی موجودگی کی تردید کردی

ویب ڈیسک: طالبان حکومت نے افغانستان میں تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی ) کی موجودگی کی سختی سے تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان نے اس حوالے سے کوئی ثبوت پیش نہیں کئے ۔
افغانستان کے چیف آف اسٹاف محمد فصیح الدین فطرت نے اس حوالے سے کہا ہے کہ پاکستان کی جانب سے الزامات تو لگتے ہیں تاہم دہشت گردی کی کارروائیوں میں افغان سرزمین کے استعمال ہونے کے شواہد تاحال پیش نہیں کیے گئے۔
میڈیا سے گفتگو میں محمد فصیح الدین فطرت نے افغانستان میں تحریک طالبان پاکستان کی موجودگی کی سختی سے تردید کرتے ہوئے عزم ظاہر کیا ہے کہ افغان سرزمین کو دہشت گردی کے لیے استعمال نہیں ہونے دیں گے۔
طالبان کے چیف آف اسٹاف محمد فصیح الدین فطرت نے اس بات کو بھی مسترد کیا کہ پاکستان میں حملے افغانستان سے ہوتے ہیں اور حملہ آور کارروائی کے بعد واپس محفوظ پناہ گاہوں میں چلے جاتے ہیں۔
افغان چیف آف سٹاف محمد فصیح الدین نے افغانستان میں ٹی ٹی پی کے لیے محفوظ پناہ گاہوں کی موجودگی کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ ایسے عناصر کے لیے افغانستان میں کوئی جگہ نہیں۔
محمد فصیح الدین فطرت نے کہا کہ بارہا مطالبات کے باجود پاکستان نے کالعدم تحریک طالبان کی افغانستان میں موجودگی کے ثبوت فراہم نہیں کیے۔ افغانستان سے پاکستان میں حملے ہونے کے الزامات میں صداقت نہیں۔

مزید پڑھیں:  محکمہ ریلوے کا کوئٹہ و پشاور ٹرین سروس بحالی کا فیصلہ