کچے میں آپریشن

رینجرز اور سندھ پولیس کا کچے میں آپریشن، مطلوب ڈاکو ہلاک، اہلکار شہید

ویب ڈیسک: پاکستان رینجرز سندھ اور پولیس نے کچے کے علاقے ڈاکوؤں کے خلاف آپریشن کیا جس دوران انتہائی مطلوب ڈاکو ہلاک جبکہ دو ساتھی زخمی ہوئے، فائرنگ کے تبادلے میں ایک اہلکار شہید جبکہ دو زخمی ہوگئے۔
ترجمان سندھ رینجرز کے مطابق کچے کے علاقے میں کارروائی کے دوران ڈاکوؤں نے فائرنگ کی جس پر جوابی کارروائی میں ایک مطلوب ڈاکو ہلاک اور دو زخمی حالت میں فرار ہوگئے۔
ترجمان رینجرز سندھ کے مطابق فائرنگ کے تبادلے میں کانسٹیبل لاشاری ڈاکوؤں کے ساتھ بہادری سے لڑتے ہوئے شہید ہوگیا جس کا تعلق کندکوٹ سے تھا جبکہ 2اہلکار زخمی ہوگئے ۔
ترجمان کے مطابق مقابلے میں مارے جانے والے ڈاکو کی شناخت مالگزار کے نام سے کی گئی جو کہ بھلکانی ڈاکو کا بھائی ہے جس کی حکومت سندھ سر کی قیمت بھی مقرر کی ہے جبکہ ہلاک ڈاکو متعدد مقدمات میں بھی نامزد تھا۔
سندھ رینجرز نے علاقے کا محاصرہ کر کے 6 مشکوک افراد کو بھی پوچھ گچھ کے لیے حراست میں لے لیا ہے جبکہ آپریشن کے دوران رینجرز اور پولیس نے ڈاکوؤں کے ٹھکانے کو بھی تباہ کر دیا ہے ۔

مزید پڑھیں:  توشہ خانہ کیس: عمران خان اور بشری بی بی پر فرد جرم عائدکرنے کی تاریخ مقرر