سرمایہ کاری کی شرح

سرمایہ کاری کی شرح ملکی تاریخ کی کم ترین سطح تک گر گئی

ویب ڈیسک: ملک میں سرمایہ کاری کی شرح رواں سال میں تاریخ کی کم ترین سطح 13اعشاریہ 1فیصد تک گر گئی ہے ۔
نیشنل اکاؤنٹس کمیٹی کی جانب سے منظور کردہ اعداد و شمار میں بتایا گیا ہے کہ پاکستان میں سرمایہ کاری کا ہدف 15اعشاریہ 1فیصد مقرر کیا گیا تھا تاہم یہ صرف 13اعشاریہ 1فیصد تک رہی ۔
پاکستان کی تاریخ کی یہ کم ترین سطح ہے اس سے قبل کم ترین تناسب 74-1973 کے مالی سال میں ریکارڈ ہوا تھا جو 13 عشاریہ دو فیصد تھا۔
معاشی ماہرین کے مطابق ملک کے تمام معاشی اہداف اور سیاسی استحکام حاصل کیے بغیر سرمایہ کاری کے مطلوبہ نتائج حاصل نہیں کیے جا سکتے۔
اس طرح سرمایہ کاری کی شرح تقریبا ًپچاس سال بعد کم ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔

مزید پڑھیں:  آئینی ترامیم میں فائز عیسیٰ کو سپورٹ نہیں کرسکتے، مولانا عبدالغفور حیدری