عمران خان رہائی کی قرارداد

خیبرپختونخوا کابینہ:عمران خان کی رہائی کی قرارداد وفاق کو بھجوانے کی منظوری

ویب ڈیسک: خیبرپختونخواکابینہ نے پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان کی رہائی کی قرار داد وفاقی حکومت کو بھجوانے کی منظوری دے دی ہے ۔
وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور کی زیر صدارت منعقدہ صوبائی کابینہ کے اجلاس میں سابق وفاقی وزیر مراد سعید کے خلاف مقدمات کے خاتمے کے قرار داد بھی وفاقی حکومت کو ارسال کرنے کی منظوری دے دی گئی ہے ۔
خیبرپختونخوا کابینہ نے صوبائی اسمبلی کی جس مشترکہ قرارداد کو وفاقی حکومت کو بھیجنے کی منظوری دی ہے اس میں کہا گیا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کی عمر 71سال ہونے کے پیش نظر انہیں جسمانی اور ذہنی صحت کے خطرات کا سامنا ہے۔
صوبائی اسمبلی کی قرارداد میں انسانی حقوق کمیشن کی رائے کی توثیق بھی کی گئی ہے۔
قرارداد میں کہا گیا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان اور ان کے ساتھیوں کو غائب کر دیا گیا ہے۔
بانی پی ٹی آئی کو فوری طور پر رہا کیا جائے اور عمران خان کی جبری حراست کی آزادانہ تحقیقات کروائی جائیں۔
قرارداد میں مطالبہ کیا گیا کہ انسانی حقوق کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف اقدامات کیے جائیں قرارداد میں صوبائی کابینہ نے مراد سعید کی سکیورٹی یقینی بنانے کا مطالبہ بھی کیا۔
خیبر پختونخوا کابینہ نے صوبائی اسمبلی کی قرارداد یں وفاق کو بھیجنے کی منظوری دے دی۔

مزید پڑھیں:  لیموں انسانی صحت کیلئے مفید، یہ دماغی صحت کیساتھ وزن بھی کم کرے