ضمانت نظر نہیں آرہی

عمران خان کی مستقبل قریب میں ضمانت نظر نہیں آرہی ،رانا ثناء اللہ

ویب ڈیسک: وزیراعظم کے معاون خصوصی رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ عمران خان ہٹ دھرمی، ضد اور جھوٹی انا پر اڑے ہوئے ہیں،مستقبل قریب میں ان کی ضمانت نظر نہیں آرہی ۔
نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنا اللہ کا کہنا تھاعمران خان 9مئی واقعات پر تسلیم کریں کہ ان سے غلطی ہوئی، بانی پی ٹی آئی اپنی غلطی تسلیم نہیں کرتے الٹا کہتے ہیں مجھ سے معافی مانگی جائے۔
رانا ثناء اللہ نے کہا کہ پنجاب حکومت کی جانب سے بجلی بلوں میں ریلیف پر سندھ حکومت اور پیپلز پارٹی کا اعتراض بلا جواز ہے، مہنگے بجلی بلوں کے معاملے پر نواز شریف کو بہت زیادہ تحفظات تھے۔
انہوں نے کہا کہ ہمارے پچھلے دور حکومت میں بھی جب پیٹرول کی قمتیں بڑھی تھیں تو اس پر بھی نواز شریف کافی عرصہ ناراض رہے، وہ روٹی کی قیمت پر بھی اپنے تحفظات کا اظہار کرتے رہے ہیں۔
رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا ہماری سمجھ کے مطابق 4 ماہ اپریل، مئی، جون اور جولائی کا بل باقی 8 مہینوں کے مقابلے میں ون تھرڈ یا ون ہاف ہو جاتا ہے۔
معاون خصوصی نے مزید کہا کہ بلاول بھٹو جو بھی بات کرتے ہیں ہم ان کی بات کو ناصرف سنتے ہیں بلکہ اہمیت بھی دیتے ہیں، بلاول بھٹو نے کابینہ میں شمولیت پر کہا تھا کہ معاملہ سی ای سی میں رکھا جائے گا، ہم پیپلز پارٹی کو کابینہ میں شامل کرنے کے لیے تیار ہیں۔

مزید پڑھیں:  باجوڑ :نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے پولیس اہلکار کو قتل کردیا