عمران خان کان کی تکلیف

عمران خان کو اڈیالہ جیل میں کان کی تکلیف ہوگئی ہے، بیرسٹر سیف کا انکشاف

ویب ڈیسک: خیبر پختونخوا کے مشیر اطلاعات بیرسٹر محمد علی سیف نے انکشاف کیا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان کو اڈیالہ جیل میں کان کی تکلیف ہوگئی ہے۔
نجی ٹی وی کے پروگرام میں اظہار خیال کرتے ہوئے بیرسٹر محمد علی سیف کا کہنا تھا کہ عمران خان کو الیکٹرک ٹوتھ برش اور مشق کیلئے ڈمبل بھی چاہئیں،ان کی اپنے بیٹوں سے بات چیت بھی نہیں کرائی جا رہی۔
مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا نے مزید کہا کہ22اگست کا جلسہ ملتوی ہونے کے بعد کارکنوں نے مایوسی کا اظہار کیا۔
انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان نے کہا ہے کہ پارٹی رہنمائوں کو ساتھ بٹھائیں اور اختلافات ختم کروائیں۔
یاد رہے کہ چند روز قبل بانی پی ٹی آئی کا شوکت خانم ہسپتال کے طبی ماہرین نے بھی معائنہ کیا تھا اور عمران خان کی صحت کو اچھا قرار دیا تھا۔

مزید پڑھیں:  توشہ خانہ کیس: عمران خان اور بشری بی بی پر فرد جرم عائدکرنے کی تاریخ مقرر