پی ڈبلیو ڈی کی فوری بندش

وفاقی کابینہ نے پی ڈبلیو ڈی کی فوری بندش کی منظوری دیدی

ویب ڈیسک: وفاقی کابینہ کی جانب سے پی ڈبلیو ڈی کی فوری بندش اور ایم ایل ون کے پہلے فیز پر عمل درآمد کی منظوری دے دی گئی۔
وزیراعظم میاں شہباز شریف کی زیر صدارت کابینہ اجلاس آج منعقد ہوا جس میں دو نکاتی ایجنڈا پر غور کیا گیا ۔
ایجنڈا میں شامل اول نکتہ رولز آف بزنس 1973 میں ترمیم کے ذریعے پی ڈبلیو ڈی کی بندش کے حوالے سے تھا۔
وزیر اعظم شہباز شریف نے پی ڈبلیو ڈی کو فوری طور پر بند کرنے کا فیصلہ کیا جس کی کابینہ ارکان نے منظوری دے دی۔
ذرائع کے مطابق کابینہ کی منظوری سے پاکستان ورکس ڈیپارٹمنٹ فوری طور پر غیر فعال ہو جائے گا۔
اسی طرح کابینہ اجلاس میں ایم ایل ون کے پہلے فیز پر عمل درآمد کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔
وفاقی کابینہ نے چین پاکستان ریلوے کے درمیان فنانسنگ معاہدے کی منظوری دے دی۔

مزید پڑھیں:  آئینی ترامیم:پی ٹی آئی اورجے یوآئی کا مشترکہ مسودہ تیار کرنےکا فیصلہ