یوکرین کی روس پر شیلنگ

یوکرین کی روس پر شیلنگ کے دوران 5 افراد ہلاک، 37 زخمی

ویب ڈیسک: یوکرین کی روس پر شیلنگ کے دوران 5 افراد ہلاک ہو گئے جبکہ 37 زخمی ہیں۔
روس کے علاقے بلگورود پر یوکرینی فوج کی شیلنگ کی گئی، یوکرینی فوج نے کلسٹر بموں سے حملے کیے۔ یوکرینی حملے میں 6 بچوں سمیت 37 افراد زخمی ہوئے۔
روسی میڈیا کے مطابق یوکرینی شیلنگ میں زخمی ہونے والوں میں سے 3 بچوں سمیت 7 افراد کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے، حملے سے دو کثیرالمنزلہ عمارتوں کو نقصان پہنچا۔
یوکرینی حملے کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ تیز دھار دھاتی اشیا لگنے سے 9 گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا جبکہ ایک اور قصبے پر حملے سے دو گھروں میں آگ لگ گئی۔
روسی حکام کا کہنا ہے کہ کرسک، بریانسک اوربلگورود میں روس کی جوابی کارروائیاں جاری ہیں۔ یوکرینی حملے کا بھرپور جواب دینے کیلئے روسی افواج کی جانب سے تابڑ توڑ حملے کئَے جا رہے ہیں۔
یاد رہے کہ یوکرین کی روس پر شیلنگ کے دوران 5 افراد ہلاک ہو گئے جبکہ 37 زخمی ہیں۔ اس کے جواب مٰیں روسی افواج کی جانب سے بھی جوابی کارروائی جاری ہے.
اس سے قبل روسی یوکرین کا ایف 16 جنگی جہاز ہوا میں جنگی مقاصد کیلئے اڑانے کا پلان بھی ظاہر کیا گیا تھا تاہم و ہوا میں ہی اڑ گیا ، اس حادثے میں‌پائلٹ ہلاک ہو گیا تھا.
روس یوکرین تازہ حملوں کے دوران یوکرین کے زیادہ تر علاقے تباہ ہو چکے ہیں.

مزید پڑھیں:  آرٹیکل 63اے نظرثانی کیس، جسٹس منیب اختر کالارجر بینچ میں شمولیت سےانکار