کملا ہیرس کا بڑا یوٹرن

غیرقانونی تارکین وطن کے معاملے پر کملا ہیرس کا بڑا یوٹرن

ویب ڈیسک: امریکی صدارتی انتخاب کی جاری مہم کے دوران غیرقانونی تارکین وطن کے معاملے پر کملا ہیرس کا بڑا یوٹرن سامنے آ گیا۔
امریکی صدارتی اُمیدوار کا کہنا ہے کہ سرحدی سکیورٹی جیسے اہم معاملات میں اُن کے مؤقف میں ارتقائی تبدیلی آئی ہے تاہم اُن کی اقدار میں کوئی تبدیلی نہیں آئی۔
ڈیموکریٹک پارٹی اُمیدوار اور موجودہ نائب صدر کملا ہیرس نے واضح کیا کہ وہ اب بھی ماحولیاتی تحفظ میں سنجیدہ ہیں، معاشی ترقی اور صاف توانائی کا فروغ جاری رکھا جائے گا۔
اس سے قبل 2019 میں ہونیوالی صدارتی مہم کے دوران ہیرس نے ماحولیاتی مسائل کی وجہ سے قدرتی گیس کے حصول کیلئے فریکنگ کی مخالفت کی تھی۔
غزہ جنگ پر دو رخی پالیسی کے حوالے سے انہوں نے کھل کر بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ غزہ میں بے گناہ فلسطینی قتل کئے جا رہے ہیں تاہم اس تمام تر صورتحال کے باوجود وہ اسرائیل کو ہتھیاروں کی فراہمی نہیں روکیں گی۔
انٹرویو میں اُنہوں نے ڈونلڈ ٹرمپ کی نسلی سیاست پر بات کرنے سے گُریز کیا اور اس سلسلے میں پوچھے گئے کسی سوال کا جواب نہیں دیا۔
یاد رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے شکاگو میں صدارتی مہم کے دوران سیاہ فام صحافیوں کی کانفرنس میں کہا تھا کہ کملا ہیرس پہلے خود کو جنوبی ایشیائی کہتی تھیں اب سیاست کیلئے سیاہ فام بن گئیں۔
2019 کے اپنے ایک اور مؤقف سے پیچھے ہٹتے ہوئے کملا ہیرس کا کہنا تھا کہ اب وہ غیر قانونی طور پر سرحد پار کرنے والوں کو سزا دیے بغیر چھوڑنے کے حق میں نہیں۔
یاد رہے کہ امریکی صدارتی انتخاب کی جاری مہم کے دوران غیرقانونی تارکین وطن کے معاملے پر کملا ہیرس کا بڑا یوٹرن سامنے آ گیا۔ اس سے قبل انہوں‌نے غیر قانونی طو رپر ملک میں‌داخل ہونے والوں کیلئے نرمی کا اعادہ کیا تھا تاہم اب کی بار سزا دینے کا کہا.

مزید پڑھیں:  امریکا میں تباہ کن سمندری طوفان ہیلن سے 90 افراد ہلاک