عوام بجلی چوری سے پرہیز کریں

عوام بجلی چوری سے پرہیز کریں ورنہ لوڈشیڈنگ ہوگی، علی امین گنڈاپور

ویب ڈیسک: وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سردار علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ عوام بجلی چوری سے پرہیز کریں ورنہ لوڈشیڈنگ ہوگی، ہم نے معاشرے میں شعور لانا ہے، اس لئے عوام حکومت کی ٹیم بنیں تاکہ آسانی رہے۔
سرکٹ ہاؤس ڈیرہ اسماعیل خان میں ترقیاتی منصوبوں کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سردار علی امین گنڈاپور کا کہنا تھا کہ صوبے کے وسائل بروئے کار لا رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ہسپتالوں میں بنیادی سہولیات کی فراہمی ممکن بنائی جا رہی ہے، صوبے میں منشیات فروشوں کا پرائیویٹ ہسپتالوں میں مفت علاج ہو رہا ہے۔
امن و امان کا قیام اولین ترجیح ہے، ہسپتالوں میں جدید صحت سہولیات کی فراہمی سمیت صحت کارڈ میں وسعت لائی جائے گی تاکہ لوگوں کو علاج معالجے کی غرض سے دور دراز کے ہسپتالوں میں نہ جانا پڑے۔ پورا صوبہ میرا ہے لہذا تمام اضلاع میں ترقیاتی منصوبے میری ترجیحات میں شامل ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ ڈیرہ اسماعیل خان کو اپنا حق ملے گا، یہ عوام کے ٹیکس کا پیسہ ہے جو انہی پر خرچ ہوگا، عوام کے ٹیکس کا پیسہ ان پر خرچ کرنے سے کوئی احسان نہیں ہوگا۔
علی امین گنڈاپور نے عوام کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ علاقے میں جو ترقیاتی کام ہو رہے ہیں آپ اسے چیک کریں۔
وزیراعلیٰ نے کہا کہ یہ عوام کا حق ہے کہ ترقیاتی کاموں کو دیکھیں، نشاندہی آپ نے کرنی ہے کام ہم کریں گے۔
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا لوگوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ آپ حکومت کی ٹیم بنیں، ہم نے معاشرے میں شعور لانا ہے، آپ کا ساتھ ہوگا تو ہی یہ ممکن ہو سکے گا۔
اپنے خطاب میں انہوں نے کہا کہ بجلی اور لوڈشیڈنگ صوبے کا کام نہیں، بجلی چوری سے پرہیز کریں ورنہ لوڈشیڈنگ ہوگی۔
علی امین گنڈاپور نے کہا کہ صوبے نے آئی ایم ایف کو اپنے حصہ کا پورا پیسہ دے چکے، مزید اپنے وسائل بڑھانے کیلئے کام کر رہے ہیں۔
عوام کا پیسہ عوام پر لگا رہے ہیں لہذا عوام بھی ذمہ دار شہری ہونے کا ثبو ت دے اور ان منصوبوں سمیت گزشتہ منصوبوں کی ذمہ داری لیں اسکے ساتھ ساتھ اگر کسی منصوبے میں غفلت یا کوتاہی سامنے آئے تو اسکی نشاندہی کریں کیونکہ ہم نے ملکر اصلاح کی طرف جانا ہے اور ملکر ایک عظیم صوبے اور ایک عظیم قوم بن کر دکھانا ہے۔
صوبے میِں امن وامان کے حوالے سے ان کا مزید کہنا تھا کہ صوبے میں امن و آمان کا بڑا مسئلہ ہے، سکیورٹی فورسز کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔
ڈیرہ اسماعیل خان میں فلائی اوورز کا منصوبہ کئی سال قبل منظور ہو چکا تھا مگر فنڈز اور دیگر معاملات کی وجہ سے معاملہ تاخیر کا شکار تھا مگر اب جلد اس پراجیکٹ پر عملی کام کا آغاز کر دیا جائے گا۔
وزیراعلیٰ سردار علی امین گنڈاپور کا کہنا تھا کہ صوبے میں امن و امان کا قیام اولین ترجیح ہے اور اس مقصد کیلئے محکمہ پولیس میں مزید بھرتیاں کرنے سمیت جدید آلات و اسلحہ فراہم کیا جائے گا۔
اسی طرح ہسپتالوں کو اپ گریڈ کرنے کے ساتھ ساتھ صحت کارڈ میں وسعت لائی جائے گی۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ سرکاری وسائل اور املاک کو ذاتی سمجھ کر نہ صرف انکا تحفظ کریں بلکہ انہیں نقصان پہنچانے سے بھی گریز کریں کیونکہ جب تک عوام ذمہ دار اور مہذب شہری ہونے کا ثبوت نہیں دی گی تب تک ترقیاتی منصوبے کارآمد اور دیر پا نہیں ہو پائیں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ بجلی سے متعلق مسائل کے حل کیلئے سولر سسٹمز فراہم کیے جا رہے ہیں تاہم یہ عوام بجلی چوری سے پرہیز کریں ورنہ لوڈشیڈنگ ہوگی، عوام بھی اس مسئلے میں‌ساتھ دیں.

مزید پڑھیں:  خیبر گرلز میڈیکل کالج پشاور کےزیر اہتمام نیشنل انڈر گریجویٹ میڈیکل ریسرچ کانفرنس