روسی ہیلی کاپٹر لاپتہ

روسی ہیلی کاپٹر دوران پرواز لاپتہ ،22افراد سوار تھے

ویب ڈیسک: روسی ہیلی کاپٹر ایم آئی ایٹ دوران پرواز لاپتہ ہو گیا ہے جس میں 22افراد سوار تھے ۔
روسی میڈیا کے مطابق ہیلی کاپٹر مشرقی روس میں کم چٹکا کے علاقے میں لاپتہ ہوا جس میں عملے کے 3افراد اور 19مسافر سوار تھے۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ ہیلی کاپٹر کا اڑان بھرنے کے کچھ دیر بعد ہی ریڈار سے رابطہ منقطع ہو گیا۔
حکام کی جانب سے کریمنل کیس کے تحت واقعے کی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔
ہیلی کاپٹر کی تلاش کیلئے 40 سے زائد افراد پر مشتمل ٹیم کام کررہی ہے تاہم خراب موسم اور شدید دھند کے سبب تاحال ہیلی کاپٹر کا پتا نہیں چلایا جاسکا۔

مزید پڑھیں:  صوبائی کابینہ کے اراکین کیلئَے بہترین کارکردگی پر انعامات کا اعلان