نوشہرہ میں شہری سڑکوں پر

نوشہرہ میں شہری بجلی لوڈ شیڈنگ کے خلاف سڑکوں پر آگئے

ویب ڈیسک: نوشہرہ میں شہری بجلی کی ناروا لوڈ شیڈنگ کے خلاف سڑکوں پر آگئے ۔
تفصیلات کے مطابق نوشہرہ کے علاقہ لالکرتی کے عوام نے بجلی لوڈ شیڈنگ کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے پھاٹک بند کردیا۔
اس موقع پر احتجاجی مظاہرین نے واپڈا اور حکومت کے خلاف شدید نعرے بازی کی ۔
مظاہرین کا کہنا تھا کہ 18گھنٹے کی طویل لوڈ شیڈنگ نے کاروبار مکمل طورپر تباہ کردیئے ہیں ۔
پھاٹک بند ہونے کی وجہ سے بائی پاس روڈ پر گاڑیوں کی طویل قطاریں لگ گئی۔

مزید پڑھیں:  ٹانک میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق