نائیجیریا میں سیلابی صورتحال

نائیجیریا میں سیلابی صورتحال ،185 افراد ہلاک، لاکھوں گھر تباہ

ویب ڈیسک: نائیجیریا میں سیلابی صورتحال کے باعث 185 افراد ہلاک ہو گئے جبکہ بڑے پیمانے پر انفرا اسٹرکچر اور فصلیں بھی تباہ ہوگئیں۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق ڈیزاسٹر منیجمنٹ ایجنسی نے کہا کہ نائیجیریا کی 36 ریاستوں میں سے 28ریاستوں میں سیلاب کے باعث ناقص انفرا سٹرکچر اور خستہ حال ڈیموں کی وجہ سے 185افراد ہلاک اور 2 لاکھ سے زیادہ افراد بے گھر ہوگئے۔
ذرائع کے مطابق بے گھر افراد کو عارضی پناہ گاہوں میں منتقل کرنے کی کوششیں کی جا رہی ہیں جبکہ سیلاب سے ایک لاکھ 7 ہزار ایکٹر پر پھیلی فصلیں بھی تباہ ہو گئی ہیں۔
اس صورتحال کے سبب سخت متاثرہ شمالی علاقے میں خوراک کی قلت کا مزید خطرہ پیدا ہو گیا ہے۔
نائیجیریا کی ڈیزاسٹر رسپانس ایجنسی نے خبردار کیا ہے کہ آنے والے ہفتوں میں سیلاب مزید بدتر ہو سکتا ہے کیونکہ سیلاب کا پانی وسطی اور جنوبی ریاستوں کی جانب نیچے کی طرف بہہ رہا ہے۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ہر سال نائیجیریا کو سیلابی صورتحال کا سامنا کرنا پڑتا ہے جس کی بڑی وجہ ماحولیاتی گائیڈلائنز پر عمل درآمد نہ کرنا اور ناقص انفرا سٹرکچر ہے۔
یاد رہے کہ نائیجیریا میں سیلابی صورتحال کے باعث 200 کے قریب افراد ہلاک ہو گئے جبکہ اس کے ساتھ ساتھ لاکھوں گھر تباہ بھی ہوئے ہیں۔

مزید پڑھیں:  علی امین پختونوں اور پنجابیوں کو لڑوانا چاہتے ہیں ،عظمیٰ بخاری