روزگار کے مواقع پیدا کرنا ترجیح

مہنگائی کی شرح کم، روزگار کے مواقع پیدا کرنا ترجیح ہے، شہبازشریف

ویب ڈیسک: وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ مہنگائی کی شرح کم ہو رہی ہے، کابینہ کی کوششوں سے مہنگائی کا بوجھ کم ہوتے ہوتے 9 اعشاریہ 6 فیصد پر آ گیا، روزگار کے مواقع پیدا کرنا ترجیح ہے۔
وفاقی کابینہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ملکی وسائل میں کمی نہیں، روزگار کے مواقع پیدا کرنا ترجیح ہے، ملک کے حالات بدلنے کیلئے دن رات ایک کر کے محنت کی ہے۔
مہنگائی کم کرنے میں سب مل کر محنت کر رہے ہیں، اگست میں مہنگائی کی شرح 9 اعشاریہ 6 فیصد پر آ گئی، اب مہنگائی کا بوجھ کم ہوتا جا رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ وزیر خزانہ اور ان کی ٹیم کو اس بہترین کارکردگی پر ستائش پیش کرتا ہوں۔
شہباز شریف نے کہا کہ ملک کے حالات بدلنے میں دن رات محنت کی، پاکستان کے لوگ قابل اور محنتی ہیں، اپنے ملک میں کسی چیز کی کمی نہیں، معدنیات، قدرتی وسائل سے مالامال ہے یہ دھرتی۔
وزیراعظم نے اپنے خطاب میں کہا کہ حالات میں بتدریج بہتری آرہی ہے، ملک کو تیزی سے آگے لے کر جانا ہے، انہوں نے آئی ایم ایف پروگرام سے متعلق کہا کہ اس سلسلے میں بھی اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں۔
وفاقی کابینہ اجلاس میں ان کا کہنا تھا کہ ملک کو کامیابی کی طرف لے جانے کا یہ سفر کٹھن اور مشکل ضرور ہے لیکن ناممکن نہیں، یقین سے کہہ سکتا ہوں کہ اپنی منزل تک پہنچیں گے۔
قبل ازیں وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں ملک کی سیاسی و معاشی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔
وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ اجلاس میں ملک کی موجودہ امن و امان کی صورتحال کا بھی جائزہ لیا گیا۔
یاد رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ مہنگائی کی شرح کم ہو رہی ہے، کابینہ کی کوششوں سے مہنگائی کا بوجھ کم ہوتے ہوتے 9 اعشاریہ 6 فیصد پر آ گیا، روزگار کے مواقع پیدا کرنا ترجیح ہے۔

مزید پڑھیں:  امریکا میں طوفان وسیلاب سے تباہی، 43 افراد ہلاک، سیکڑوں گھر تباہ