گرلز ہائیر سیکنڈری سکول خواجہ رشکہ

گرلز ہائیر سیکنڈری سکول خواجہ رشکہ آج دوسرے روز بھی بند

ویب ڈیسک: ضلع مردان میں گورنمنٹ گرلز ہائیر سیکنڈری سکول خواجہ رشکہ آج دوسرے روز بھی بند رہا۔
یاد رہے کہ مالک زمین نے بھرتی نہ کرنے پر سکول کو تالا لگا کر اسے بند کر دیا۔
مالک زمین نواب مہمند نے کہا ہے کہ کلاس فور بھرتی کے عوض ہم نے سرکار کو زمین دی تھی، تاہم نوکری کا کچھ پتہ نہ چل سکا۔
ان کا کہنا تھا کہ سکول تب تک بند رہے گا جب تک کلاس فور بھرتی نہیں دی جاتی۔
ذرائع کے مطابق سکول کا تالا اے سی براق اعوان نے کھول دیا تھا تاہم مالک زمین نے دوبارہ تالا لگا کر اسے بند کر دیا۔
اس موقع پر طالبات کے والدین نے یہ مسئلہ جلد حل کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ 280 سے 300 کے قریب طالبات کا مستقبل غیر محفوظ ہو گیا ہے۔
محکمہ تعلیم ذرائع کے مطابق یہاں پر 63 متنازعہ سکولز ہیں جن میں 9 بند ہیں۔ ان میں بھی 6 بچیوں اور 3 بچوں کے سکول ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ مقامی ایم پی اے ظاہر شاہ طور نے کہا ہے کہ یہاں پر ہم اپنے ورکرز بھرتی کرینگے، اگر یہاں پر باہر سے کلاس فور آیا تو ہم مزاحمت کرینگے۔
علاقہ مکینوں نے دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ اگر حکومتی سطح پر کوئی زبردستی کی گئی تو خون خرابے کی ذامہ داری ایم پی ایز پر ہوگی۔ اس کے ساتھ ہی سکول کے سامنے علاقے مکینوں نے ڈیرے ڈال دیئے۔
یاد رہے کہ ضلع مردان میں گورنمنٹ گرلز ہائیر سیکنڈری سکول خواجہ رشکہ آج دوسرے روز بھی بند رہا۔

مزید پڑھیں:  پشاور :لبنان پر بمباری کیخلاف احتجاجی مظاہرہ ،شہیدحسن نصراللہ کو خراج عقیدت