نیتن یاہو کے غیرسنجیدہ اقدامات

نیتن یاہو کے غیرسنجیدہ اقدامات سے بائیڈن نالاں، مصر و قطرسے مذاکرات کا عندیہ

ویب ڈیسک: نیتن یاہو کے غیرسنجیدہ اقدامات سے بائیڈن نالاں ہو گئے، اس کے ساتھ ہی امریکی صدر نے مصر اور قطرسے مذاکرات کا عندیہ دیدیا۔
امریکی صدر جوبائیڈن نے یرغمالیوں کی رہائی اور غزہ جنگ بندی کے لیے اسرائیلی وزیرِاعظم نیتن یاہو کی کوششوں کو غیر سنجیدہ قرار دے دیا۔
ذرائع کے مطابق وائٹ ہاؤس نے گزشتہ روز واضح کیا کہ امریکی صدر جوبائیڈن نے حتمی سمجھوتے کے حوالے سے حکمت عملی متعین کرنے کے لیے قومی سلامتی کی ٹیم کے ساتھ اجلاس منعقد کیا۔
اجلاس میں یرغمالیوں کی رہائی یقینی بنانے کے لیے جاری کوششوں میں آئندہ کے اقدامات زیر بحث آئے۔ اس حوالے سے نیتن یاہو کی بجائے قطر اور مصر کے ساتھ مشاورت جاری رکھنا شامل رکھا گیا۔
بائیڈن نے باور کرایا کہ نیتن یاہو قیدیوں کے تبادلے کا سمجھوتا طے پانے کے لیے کافی کوششیں نہیں کر رہے، اس لئے ہم نیتن یاہو کے ساتھ مذاکرات نہیں کر رہے۔
انہوں نے بتایا کہ اسرائیل کے برعکس مصر اور قطر میں اپنے ہم منصبوں کے ساتھ بات چیت کر رہا ہوں۔
امریکی ذرائع ابلاغ کی جانب سے یہ اشارہ ہے کہ امریکی انتظامیہ کی جانب سے پیش کردہ سابقہ حتمی تجویز اسرائیل کے ساتھ مزید مشاورت کے بغیر مصر اور قطر کے سامنے پیش کی جائے گی۔
یاد رہے کہ امریکی صدر جوبائیڈن نے اعتراف کیا ہے کہ حماس سے معاہدے کے لیے اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو سنجیدہ کوشش نہیں کر رہے۔
ان کا کہنا ہے کہ کوئی بھی یرغمالیوں کو آزاد کرانے کے لیے مجھ سے زیادہ پُرعزم نہیں، اس معاملے پر مجھے کوئی کچھ نہ سکھائے، معاہدے کے لیے فلاڈیلفیا راہداری پر اسرائیلی کنٹرول کے مطالبے پر اصرار برقرار رہے گا۔
یاد رہے کہ نیتن یاہو کے غیرسنجیدہ اقدامات سے بائیڈن نالاں ہو گئے، اس کے ساتھ ہی امریکی صدر نے مصر اور قطرسے مذاکرات کا عندیہ دیدیا۔

مزید پڑھیں:  یمن، لبنان اور غزہ پر اسرائیل کی بیک وقت بمباری، 137افراد شہید