قائمہ کمیٹیاں تشکیل

خیبر پختونخوا اسمبلی: پبلک اکاؤنٹس کمیٹی سمیت11قائمہ کمیٹیاں تشکیل

ویب ڈیسک: خیبر پختونخوا اسمبلی میں پبلک اکاؤنٹس کمیٹی سمیت11قائمہ کمیٹیاں تشکیل دے دی گئیں ۔
جاری اعلامیہ کے مطابق پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے چیئرمین سپیکر صوبائی اسمبلی اور قائمہ کمیٹی برائے استحقاق کی چیئرپرسن ڈپٹی سپیکر ثریا ہوں گی۔
قائمہ کمیٹی برائے قانون اصلاحات وماتحت قانون سازی پر کنٹرول کے چیئرمین سپیکر بابر سلیم سواتی ہونگے۔
قائمہ کمیٹی برائے ہاس اینڈ لائبریری کی ایکس آفیشیو ممبر ڈپٹی سپیکرثریا بی بی ہوں گی
اعلامیہ کے مطابق قائمہ کمیٹی برائے زراعت کے چیئرمین ایم پی اے محمد عبدالسلام، چیئرمین قائمہ کمیٹی برائے مواصلات مشتاق احمد غنی ہونگے ۔
قائمہ کمیٹی برائے اعلی تعلیم آرکائیوزولائبریریز کے چیئر مین ایم پی اے محمد انور خان ،قائمہ کمیٹی برائے موسمیاتی تبدیلی جنگلات ماحولیات و جنگلی حیات کے چیئرمین ایم پی اے محمدعارف ہونگے۔
اسی طرح قائمہ کمیٹی برائے صحت کے چیئر مین مشتاق احمد غنی، قائمہ کمیٹی ہوم اینڈ ٹرائیبل افیئرز کے چیئرمین طارق سعید ہونگے۔
اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ قائمہ کمیٹی برائے محکمہ آبیاشی کے چئیر مین طفیل انجم، قائمہ کمیٹی محکمہ بلدیات و دیہی ترقی کے چیئرمین ریاض خان ہونگے ۔

مزید پڑھیں:  رنگ روڈ پر تجاوزات کیخلاف آپریشن ، ڈی جی پی ڈی اے اور ایم این اے تنازعہ شدید