بلدیاتی نمائندوں کا دھرنا موخر

وزیراعلیٰ خیبرپختونخواسے معاملات طے ،بلدیاتی نمائندوں کا دھرنا موخر

ویب ڈیسک: خیبرپختونخوا کے بلدیاتی نمائندوں نے وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور سے ملاقات کے بعد کل ہونے والے دھرنا موخر کردیا۔
منتخب بلدیاتی نمائندوں کی وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور سے ملاقات کے دوران معاملے طے پا گئے ۔
اس موقع پر وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور نے کہا کہ دھرنا ملتوی کرنے پر بلدیاتی نمائندوں کا مشکور ہوں، عمران خان کے ویژن کے مطابق2019میں ہم نے ایک ایکٹ پاس کیاتھا۔
انہوںنے کہا کہ ایکٹ میں کچھ تبدیلی کی گئی جس کے مطابق نچلے سطح پر اختیارات منتقلی کا مقصد پورا نہیں ہوسکتا، بانی پی ٹی آئی کے ویژن کے مطابق ہم نے صوبے میں کام کرناہے ۔
علی امین گنڈا پور نے کہا کہ بلدیاتی نمائندوں کے ساتھ فیصلہ ہوا کہ لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2019کو بحال کیاجائے گا، مل بیٹھ کر ایکٹ پر غور کرکے اسمبلی سے پاس کرائیں گے
وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ ہم سمجھتے ہیں کہ اختیارات نچلے سطح تک منتقل ہونے چاہئیں ،صوبہ اپنے پاوں پر تب کھڑا ہوسکتاہے جب اختیارات نچلے سطح پر منتقل ہوں۔
انہوں نے کہا کہ ریونیو جنریٹ کرکے بلدیاتی نمائندوں کے ذریعے خرچ کرینگے عوام نے بلدیاتی نمائندوں کو منتخب کیاہے ہم عوامی مینڈیٹ پر یقین رکھتے ہیں۔
علی امین گنڈا پور کا کہنا تھا کہ ہم نے ملکر کام کرناہے ،عوام کو سہولیات دینی ہیں اور مسائل حل کرنے ہیں،قبائلی اضلاع ترقی میں پیچھے رہ گئے ہیں،وہاں کے انفراسٹرکچر کو بہتر بنائینگے ۔
وزیراعلیٰ نے یقین دہانی کرائی کہ 10 یا11تاریخ کو تمام سٹیک ہولڈرز کے ساتھ بیٹھ کر تمام چیزوں ڈاکومنٹس کرینگے۔
انہوں نے کہا کہ آنے والے اسمبلی اجلاس میں بل پاس کرینگے۔

مزید پڑھیں:  افغانستان کی صورتحال جنگجو گروہوں کیلئے سازگاربنی ہوئی ہے: سعودی وزیر خارجہ