چین کے وزیراعظم لی چیانگ اگلے

چین کے وزیراعظم لی چیانگ اگلے ماہ دورے پر پاکستان آئینگے

ویب ڈیسک: چین کے وزیراعظم لی چیانگ اگلے ماہ 3 روزہ دورے پر پاکستان آئیں گے۔
سفارتی ذرائع کے مطابق چینی وزیراعظم کا دورہ پاکستان دو حصوں پر مشتمل ہوگا۔
پہلے حصے کے تحت دوست ملک کے وزیراعظم 14 اکتوبر کو اسلام آباد پہنچیں گے، دو طرفہ دورے میں پاک چین تعلقات اور دیگر امور زیرغور آئیں گے۔
ذرائع نے بتایا کہ دورے کے دوسرے حصے میں چینی وزیراعظم 15 اور 16 اکتوبر کو ہونے والی شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہان حکومت کے اجلاس میں شرکت کریں گے۔
یاد رہے کہ یہ11 سال بعد کسی بھی چینی وزیراعظم کا پہلا دورہ پاکستان ہوگا۔
سفارتی ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ چینی وزیراعظم ایس سی او کے حکومتی سربراہان کے اجلاس میں چین کی نمائندگی کریں گے۔
چینی وزیراعظم کے اس دورے میں دونوں ممالک کے درمیان متعدد معاہدوں پردستخط متوقع ہیں۔
یاد رہے کہ چین کے وزیراعظم لی چیانگ اگلے ماہ 3 روزہ دورے پر پاکستان آئیں گے۔

مزید پڑھیں:  مانسہرہ، حامد سواتی نے برٹش ٹائٹل فائٹ جیت لی