قومی اسمبلی کی کارروائی

اختر مینگل کا استعفیٰ: سپیکر نے قومی اسمبلی کی کارروائی روک دی

ویب ڈیسک: سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے بی این پی کے سربراہ سردار اختر مینگل کے استعفے پر اسمبلی کی کارروائی روک دی ہے۔
سپیکر آفس کے مطابق حکومت نے اسپیکر سے سردار اختر مینگل کا استعفیٰ منظور نہ کرنے کی درخواست کی تھی جس پر کارروائی روکی گئی۔
سیکرٹری اسمبلی کی جانب سے سردار اختر مینگل کا استعفیٰ آج سپیکر کو پٹ اپ کیا گیا تھا ۔
دوسری جانب، اپوزیشن اتحاد تحریک تحفظ آئین پاکستان نے ہنگامی اجلاس شام پانچ بجے طلب کر لیا ہے ۔
اپوزیشن اتحاد کے اجلاس کی سربراہی محمود خان اچکزئی کریں گے۔
ذرائع اپوزیشن کے مطابق اپوزیشن الائنس میٹنگ میں سردار اختر مینگل نے شریک ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔
اپوزیشن اتحاد سردار اختر مینگل کے استعفے اور سیاسی جدوجہد پر مشاورت کرے گا جبکہ جلسے اور احتجاجی تحریک کے سلسلے پر بھی مشاورت کی جائے گی۔
اپوزیشن الائنس اجلاس میں شرکت کے لیے اتحادی جماعتوں کو آگاہ کر دیا گیا۔
قبل ازیں پاکستان تحریک انصاف اور ن لیگ کے وفود نے سردار اختر مینگل سے ملاقات کرکے استعفیٰ واپس لینے کی درخواست بھی کی تھی۔

مزید پڑھیں:  بٹ خیلہ بازار میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، باجوڑ کا رہائشی قتل