زیر التوا مقدمات

سپریم کورٹ میں زیر التوا مقدمات کی تعداد 60ہزار508ہو گئی

ویب ڈیسک: سپریم کورٹ آف پاکستان میں زیر التوا مقدمات کی تعداد 60ہزار 508کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ۔
سپریم کورٹ کی جانب سے16سے 31اگست تک زیرِ التوا مقدمات کی رپورٹ جاری کر دی گئی۔
جاری رپورٹ کے مطابق سپریم کورٹ میں زیرِ التوا مقدمات کی تعداد 60 ہزار 508 ہوگئی، گزشتہ 15دن میں 861مقدمات کا اضافہ ہوا ہے۔
سپریم کورٹ میں 33ہزار 269سول اور 10ہزار 335فوجداری اپیلیں جبکہ 28از خود نوٹسز زیرِ التوا ہیں
سپریم کورٹ میں 2 ہزار 64 نظرثانی درخواستیں زیرِ التوا ہیں۔
اس کے علاوہ ایچ آر سیل کی 134 درخواستیں اور 3 ہزار 361 جیل پٹیشنز بھی زیرِ التوا ہیں۔

مزید پڑھیں:  بٹ خیلہ بازار میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، باجوڑ کا رہائشی قتل