تخت بھائی کھنڈرات پر 25کروڑ

تخت بھائی کھنڈرات پر 25کروڑ روپے کی مصنوعی روشنیاں لگائی جائینگی

ویب ڈیسک: تخت بھائی کھنڈرات پر 25کروڑ روپے کی مصنوعی روشنیاں لگائی جائینگی۔
تفصیلات کے مطابق تخت بھائی مردان کی آرکیالوجیکل سائٹ پر مصنوعی روشنیاں لگانے پر صوبائی حکومت 25کروڑ روپے خرچ کریگی۔
ابتدائی تخمینہ کے مطابق مصنوعی روشنیوں کی تنصیب پر 5کروڑ 80لاکھ روپے خرچ ہونے تھے تاہم کنسلٹنٹ کے ڈیزائن کے باعث غیر معیاری اشیاءکا اندازہ لگایا گیا۔
اب قیمتی اور بہترین مصنوعی روشنیوں کی تنصیب پر 25کروڑ83لاکھ 46ہزار روپے خرچ کئے جائینگے۔
محکمہ سیاحت و آثار قدیمہ خیبر پختونخوا کی دستاویز کے مطابق عالمی بینک کے تعاون سے کائیٹ پراجیکٹ شروع کیا گیا ہے، پراجیکٹ میں آثار قدیمہ کے ذیلی منصوبے بھی شامل ہیں۔
تخت بھائی کے کھنڈرات پر مصنوعی روشنیوں کی تنصیب کا منصوبہ بھی انہی میں شامل ہیں۔
اس منصوبے کیلئے 5کروڑ80لاکھ روپے منظور کئے گئے تھے تاہم کنسلٹنٹ نے ڈیزائن میں یورپی لائٹس کی بجائے چائینز لائٹس شامل کی تھیں جس کے باعث تخمینہ غلط لگایا گیا۔
محکمہ سیاحت و آثارقدیمہ کے مطابق منصوبے کی منظورشدہ اور اب نظر ثانی شدہ تخمینہ لاگت میں تقریبا 345فیصد اضافہ ہوا ہے۔
اس کی منظوری محکمہ ترقی و منصوبہ بندی نہیں دے سکتی، تخمینہ لاگت میں اضافہ کی منظوری اب وزیر اعلیٰ سے لی جائیگی۔
اس کیلئے سمری محکمہ سیاحت و آثار قدیمہ ارسال کریگی ۔ یاد رہے کہ تخت بھائی کھنڈرات پر 25کروڑ روپے کی مصنوعی روشنیاں لگائی جائینگی۔

مزید پڑھیں:  وزیراعلی نے 5گھنٹے پوری پنجاب اور وفاقی انتظامیہ کا ڈٹ کر مقابلہ کیا