خیبرپختونخوا میں اینٹی کرپشن کے ریجنل

خیبرپختونخوا میں اینٹی کرپشن کے ریجنل دفاتر قائم کرنے کا فیصلہ

ویب ڈیسک: خیبرپختونخوا میں اینٹی کرپشن کے ریجنل دفاتر قائم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، اس سلسلے میں پولیس ماڈل کو مدنظر رکھا گیا ہے۔
محکمہ انٹی کرپشن نے صوبہ بھر میں 10 دفاتر کم کر کے انہیں 6 ریجن میں تقسیم کر دیا، نئے ریجن میں ہیڈ کوارٹر پشاور، مردان، مالاکند، ایبٹ اباد، بنوں اور ہیڈ اکوارٹر ڈی ائی خان شامل ہیں۔
اینٹی کرپشن حکام کا کہنا ہے کہ تمام دفاترکے ٹیکنیکل سپورٹ اوراختیارات میں بھی اضافہ کر دیا ہے، حکام نے یہ بھی بتایا ہے کہ تمام ریجن میں قائم دفاتر میں متعلقہ افسران کارروائی کے مجاز ہوں گے۔
حکام کے مطابق اس سے قبل تمام قائم دفاترکے افسران کیس پشاور ڈائریکٹوریٹ کو رپورٹ کرتے تھے تاہم اب وہ خود کارروائی کر سکیں گے۔
یاد رہے کہ اس نئی تبدیلی سے اینٹی کرپشن نے تمام ریجنل ہیڈ کوارٹرز اور ان کے دائرہ اختیار میں انے والے اضلاع کو بھی اگاہ کر دیا۔
محکمہ اینٹی کرپشن کی جانب سے یہ اقدام کیسز جلد حل کرنے اور شہریوں کی آسانی کے لیے اٹھایا گیا ہے۔
یاد رہے کہ خیبرپختونخوا میں اینٹی کرپشن کے ریجنل دفاتر قائم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، اس سلسلے میں پولیس ماڈل کو مدنظر رکھا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:  ڈی آئی خان میں ڈی ایس پی کا بیٹا قتل ،نعش کھیتوں سے برآمد