معین علی ریٹائرمنٹ

انگلش کرکٹر معین علی کا انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان

ویب ڈیسک: انگلش کرکٹر معین علی نے ہر قسم کی انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیاہے ۔
برطانوی جریدے سے خصوصی گفتگو کے دوران مین علی نے انٹرنیشنل کرکٹ سے باقاعدہ ریٹائرمنٹ کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ اب یہ وقت نئی نسل کا ہے۔
انہوں نے کہا ہے کہ میں 37سال کا ہو چکا ہوں، آسٹریلیا کے خلاف سیریز کے لیے منتخب نہیں کیا گیا، میں نے انگلینڈ کے لیے بہت کرکٹ کھیل لی ہے۔
انگلش کرکٹر نے کہا کہ میں اب بھی کھیل سکتا ہوں لیکن میں سمجھتا ہوں ٹیم نے ایک اور سرکل میں آگے بڑھنا ہے، مجھے انگلینڈ کی جانب سے کھیلنے پر ہمیشہ فخر رہا ہے۔
معین علی کا کہنا ہے کہ میں نے محسوس کیا کہ یہ مناسب وقت ہے، میں نے اپنا حصہ پورا کر دیا ہے، اگرچہ میں ریٹائر ہو رہا ہوں، میں یہ محسوس نہیں کرتا کہ میں بہت زیادہ اچھا نہیں ہوں۔
واضح رہے کہ معین علی نے 68 ٹیسٹ، 138 ون ڈے اور 92 ٹی ٹوئنٹی میچز میں انگلینڈ کی نمائندگی کی۔

مزید پڑھیں:  اسرائیل کو منہ توڑ جواب دینے کی صلاحیت رکھتے ہیں، حماس