ختم نبوت ۖ پر سب کچھ قربان

عقیدہ ختم نبوت ۖ پر سب کچھ قربان ہے: وزیراعظم

ویب ڈیسک: وزیراعظم میاں شہباز شریف نے کہا ہے کہ عقیدہ ختم نبوت ۖ ہمارا ایمان اور جان ہے جس پر سب کچھ قربان ہے۔
تحفظ ختم نبوت ۖ کے حوالے سے پارلیمنٹ کی متفقہ قرار داد ی کی منظوری کو 50سال مکمل ہونے پر اپنے بیان میں وزیراعظم کا کہنا تھا کہ 7ستمبر 1974 کوپاکستان کی پارلیمنٹ نے تحفظ ناموس رسالت کاحق ادا کیا۔
انہوں نے کہا کہ اس تحریک کوپیش کرنے، منظور فرمانے والے اور اہم ترین موضوع پر ابہام دور کرنے سمیت کردار ادا کرنے والے ارکان پارلیمان، علما کرام، مشائخ اور اسلامی اسکالرز کو خراج عقیدت پیش کرتا ہوں۔
وزیر اعظم شہباز شریف نے مزید کہا کہ عقیدہ ختم نبوتۖ ہمارا ایمان اور جان ہے جس پر سب کچھ قربان ہے۔

مزید پڑھیں:  علی امین گنڈاپور کا برہان انٹرچینج پر احتجاج ختم کرنےکا اعلان