بجلی کے موجودہ نرخ

بجلی کے موجودہ نرخ سے ملکی ترقی کو نقصان پہنچ رہا ہے،اویس لغاری

ویب ڈیسک:وفاقی وزیر برائے توانائی اویس لغاری نے کہا ہے کہ پاکستان میں بجلی کی قیمتوں کا موجودہ نظام ناقابلِ برداشت ہے، بجلی کے موجودہ نرخ سے ملکی ترقی کو نقصان پہنچ رہا ہے۔
اپنے ایک انٹرویو کے دوران اویس لغاری کا کہنا تھا کہ حکومت بجلی کی قیمتوں میں کمی کے لیے آئی پی پیز سے معاہدوں پر نظرِ ثانی کے لیے مذاکرات کر رہی ہے۔
اویس لغاری نے پاور کمپنیوں کو معاہدے کا کوئی نیا مسودہ یا خاص شرائط بھیجنے کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نئے معاہدے کے لیے آئی پی پیز کو مجبور نہیں کرے گی بلکہ معاہدے میں تبدیلیاں باہمی رضامندی سے ہوں گی۔
پاور پروڈیوسرز اور حکومت یہ بات سمجھتے ہیں کہ موجودہ صورتِ حال برقرار نہیں رہ سکتی، تمام اسٹیک ہولڈرز کو خاص حد تک کاروباری سمجھوتہ کیے بغیر جلد رعایت فراہم کرنا ہو گی۔
وفاقی وزیر کا کہنا تھا پاکستان میں بجلی کی قیمتوں کا موجودہ نظام ناقابلِ برداشت ہے، بجلی کے موجودہ نرخ سے ملکی ترقی کو نقصان پہنچ رہا ہے۔
وفاقی وزیر برائے توانائی کا کہنا تھا مستقل بنیادوں پر عوام کو ریلیف دینے کی کوشش جاری ہے، آئی پی پیز سے متعلق بھی تفصیل سے کا م پایہ تکمیل پر پہنچ چکا ہے، ملک بہت جلد آئی پیز سے متعلق خوشخبری سنے گا۔

مزید پڑھیں:  سیو غزہ مارچ :سابق سینیٹر مشتاق احمد اہلیہ سمیت گرفتار