وانا بازار میں فائرنگ

وانا بازار میں فائرنگ سے ایک شخص قتل

ویب ڈیسک: وانا بازار میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے ایک شخص کو قتل کردیا ۔
پولیس ذرائع کے مطابق واقعہ جنوبی وزیرستان کے وانا بازار میں پیش آیا جہاں نامعلوم ملزمان نے فائرنگ کرکے اسماعیل نامی شخص کو موت کے گھاٹ اتار دیا ۔
اطلاع ملتے ہی پولیس نے موقع پر پہنچ کر مقتول کی نعش کوپوسٹ مارٹم کے لئے منتقل کردیا ۔
پولیس نے واقعے کی مزید تحقیقات شروع کردی ہیں ۔

مزید پڑھیں:  بلوچستان میں گیس کمپنی کے کیمپ پرحملہ ،20سے زائد مزدور اغواء